Daily Aftab
30 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وادی کی آٹھ آبی پناہ گاہوں کا وجود خطرے میں)

by Online Desk
19 فروری 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک مقامی خبررساں ایجنسی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وادی کی آٹھ معروف آبی پناگاہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں لیکن ان کو بچانے کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے ۔اس بارے میں ایجنسی نے مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارت کے ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ وادی کشمیر میں اب ماحول کی کثافت بڑھتی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی آبی پناہ گاہوں پر اس کے منفی اثرات پڑنے لگے ہیں ۔ان ذرایع نے بتایا کہ دریاے جہلم ،دریائے لدر ،کے علاوہ خوشحال سر ،براری نمبل ،آنچار ،جھیل ولر اور ہوکر سر مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں ۔ان ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ اگر ان کو بچانے کی ابھی سے سنجیدگی کے ساتھ کوششیں نہیں کی جاینگی تو اگلی دہائی میں وادی پانی کے ان ذخائیر کے بغیر نظر آے گی۔مرکزی وزارت کی رپورٹ میں خاص طور پر شہر کے بیچوں بیچ بہنے والی ژونٹھ کوہل کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور کہا گیا کہ تاریخ کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ژونٹھ کوہل ایک وقت لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا کرتی تھی لیکن آج اس کا پانی اس قدر گدلا اور گندہ ہوچکاہے وہ ناقابل استعمال بن چکاہے ۔گندگی اور غلاضت اس میں اس قدر سما گئی ہے کہ اس نے نالے کی شکل اختیا رکرلی ہے ۔اسی طرح دریاے جہلم اور نالہ لدر کا حال ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ چونکہ سنٹرل پولیوشن بورڈ کی طرف اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وادی کی یہ پناہ گاہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں ان کا حجم آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے اس کے کناروں پر ناجائیز قبضہ کیاجانے لگاہے اور گندگی اور غلاضت ان میں اس قدر سمائی گئی ہے کہ ان کا پانی بھی ناقابل استعمال بن گیا ہے ۔شہر کے بیچوں بیچ بہتے والا دریاے جہلم اپنی ہیت کھو چکا ہے اپنی خوبصورتی سے محروم ہوچکا ہے اور اس میں ہر گذرتے برس پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی جارہی ہے ۔نالہ لدر کا بھی یہی حال ہے جس لدر کے پانی پر نظر نہیں ٹھہر تی تھی اور جو اس قدر تیز رفتاری سے بہتا تھا اور چٹانوں سے ٹکر ا ٹکرا کر شور مچاتا ہوا کھیتوں کو سیراب کرتا ہوا جاتاتھا آج خاموش ندی کی طرح بہہ رہا ہے گندا اور غلاضت سے بھر پور۔مرکزی حکومت نے وادی کی آٹھ آبی پناہ گاہوں کی تباہی کی ذمہ داری سنٹرل پولیوشن بورڈ پر ڈالتے ہوے کہا کہ کبھی جن ندی نالوں اور دوسرے آبی ذخایر کا بلوریں پانی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا تھا اور ان پانیوں کو دیکھ کر دل خوش ہوجاتاتھا لیکن آج یہ سب کی سب آٹھ پناہ گاہیں اپنا اسی فیصد وجود کھو چکی ہیںجو کچھ باقی رہ گیا ہے وہ انتہائی گندا ہے جھیل آنچار کا وجود ختم ہوچکا ہے ۔ہوکر سر سمٹ کر صرف دو چار کلو میٹر رہ گیا ہے ہوکر سر کے ختم ہونے کا اثر مہاجر پرندوں پر بھی پڑ سکتا ہے جو سرمائی ایام میں آسٹریلیا،روس ،کوریا اور دوسرے علاقوں سے یہاں آکر ڈیرا ڈالتے ہیں اور موسم بہار کے آتے آتے واپس اپنے وطن چلے جاتے ہیں۔خوشحال سر بھی سمٹ گیا ہے اسلئے سنٹرل پولیوشن بورڈ کے علاوہ حکومت جموں کشمیر کو چاہئے کہ متذکرہ بالا آٹھ آبی پناہ گاہوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
‘یورو اٹلانٹک’ کے نقطہ نظر سے  جمہوریت پر بحث کی ضرورت ہے۔ جے شنکر

'یورو اٹلانٹک' کے نقطہ نظر سے  جمہوریت پر بحث کی ضرورت ہے۔ جے شنکر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی کی آٹھ آبی پناہ گاہوں کا وجود خطرے میں)

19 فروری 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
کشمیر کا ستارہ ”نیلم “ کی کان کنی کیلئے پروجیکٹ تیار
جموں و کشمیر

کشمیر کا ستارہ ”نیلم “ کی کان کنی کیلئے پروجیکٹ تیار

12 مئی 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

یونانی طرز علاج ۔۔۔اہمیت اور افادیت

14 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d