گھریلو رکاوٹیں آنےوالے مہینوں میں مہنگائی کے دبا¶ میں اضافہ کر سکتی ہیں:وزارت خزانہ
نئی دہلی/ حکومت نے آج کہا کہ ترقی کے امکانات مضبوط ہیں لیکن عالمی اور علاقائی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ گھریلو رکاوٹیں آنے والے مہینوں میں مہنگائی کے دبا میں اضافہ کر سکتی ہیں، جس سے حکومت اور آر بی آئی سے زیادہ چوکسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یہ بات وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی طرف سے آج جاری کردہ ماہ جولائی کے اقتصادی سروے میں بتائی گئی ہے ۔ اس میں مزید کہا کہ رپورٹ بنانے کے دوران اگست میں بارش کمزور رہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پہلے سے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کے بعد تازہ اسٹاک کی آمد سے مارکیٹ میں قیمتوں کا دبا¶ جلد کم ہونے کا امکان ہے ۔ عالمی طلب میں کمی کے پیش نظر تجارتی سامان کی برآمدی نمو کو مضبوط بنانے کے لیے بیرونی شعبے پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ خدمات کی برآمدات اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں اور امکان ہے کہ یہ جاری رہے گا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خوردہ افراط زر جولائی 2023 میں بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہنچ گیا، بنیادی طور پر کھانے کی اشیاءمیں اضافے کی وجہ سے ، جبکہ بنیادی افراط زر 39 ماہ کی کم ترین سطح پر رہا۔ روس کے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ گندم پیدا کرنے والے اہم خطوں میں خشک سالی کے حالات نے اناج کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ جبکہ گھریلو عوامل جیسے سفید مکھی کی بیماری اور مون سون کی غیر مساوی تقسیم ہندوستان میں سبزیوں کی قیمتوں پر دبا¶ ڈالتی ہے ۔