نئی دلی/ وزارت خزانہ نے ہفتہ کو بتایا کہ جون میں جی ایس ٹی کی وصولی 12 فیصد بڑھ کر 1.61 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی۔چھ سال قبل یکم جولائی 2017 کو بالواسطہ ٹیکس کے نظام کے نفاذ کے بعد سے مجموعی جی ای سٹی مجموعہ چوتھی بار 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ 2021-22، 2022-23 اور 2023-24 بالترتیب 1.10 لاکھ کروڑ روپے، 1.51 لاکھ کروڑ روپے اور 1.69 لاکھ کروڑ روپے ہیں۔’ ‘جون 2023 کے مہینے میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,61,497 کروڑ روپے ہے جس میں مرکزی جی ایس ٹی 31,013 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی 38,292 کروڑ روپے، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی 80,292 کروڑ روپے (بشمول 39,035 کروڑ روپے کی درآمد پر جمع کیے گئے) اور سیس 11,900 کروڑ روپے ہے (بشمول سامان کی درآمد پر 1,028کروڑ روپے جمع کیے گئے۔جون 2023 کی آمدنی پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران، گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 18 فیصد زیادہ ہے۔اپریل میں آمدنی 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مئی میں یہ 1.57 لاکھ کروڑ روپے تھا۔













