اعلان کے بعد 1.80 لاکھ کروڑ روپے واپس آچکے ہیں/آر بی آئی گورنر
ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس نے جمعرات کو کہا کہ 2000 روپے کے نوٹوں میں سے تقریباً 50 فیصد بینکنگ سسٹم میں واپس آ گئے ہیں جب سےم ریزور بنکنے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ مالیت کی کرنسی کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2023 تک 3.62 لاکھ کروڑ روپے کے 2000 روپے کے نوٹ گردش میں تھے۔اب تک، اعلان کے بعد 1.80 لاکھ کروڑ روپے واپس آچکے ہیں۔انہوں نے یہاں دو ماہانہ مانیٹری پالیسی کو جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا۔انہوں نے کہا کہ 2,000 روپے کے تقریباً 85 فیصد نوٹ بینک کھاتوں میں جمع ہو رہے ہیں اور یہ توقع کے مطابق ہے۔19 مئی کو ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے اپنی کرنسی مینجمنٹ کے حصے کے طور پر 2,000 روپے مالیت کے بینک نوٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا تھااور 23 مئی کے بعد سے ایسے نوٹوں (ایک بار میں 20,000 روپے تک) کے تبادلے کی اجازت دی۔ ایکسچینج یا ڈپازٹ ونڈو 30 ستمبر 2023 تک دستیاب ہے۔آر بی آئی کے گورنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 2000 روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے یا جمع کرنے سے گھبرائیں نہیں بلکہ آخری لمحات کے رش سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آر بی آئی 500 روپے کے نوٹوں کو واپس لینے یا 1000 روپے کے نوٹوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے، اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اس پر قیاس آرائی نہ کریں۔ پچھلے مہینے، آر بی آئی کے گورنر نے کہا تھا کہ 2000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی اکثریت 30 ستمبر کی آخری تاریخ تک بینکنگ سسٹم میں واپس آنے کی امید ہے۔













