نئی دہلی//یکم مئی / وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اپریل 2023 کے مہینے میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,87,035 کروڑ روپے ہے جس میں سی جی ایس ٹی38,440 کروڑ روپے،سی جی ایس ٹی 47,412 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 89,158 کروڑ روپے (بشمول 34,972 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر جمع ہوئے) 12,025 کروڑ روپے ،شامل ہیں۔پچھلے سال اپریل میں 1.68 لاکھ کروڑ روپے کا سب سے زیادہ مجموعہ تھا۔وزارت نے کہاکہ اپریل 2023 کے مہینے کی آمدنی پچھلے سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 12 فیصد زیادہ ہے۔اس مہینے کے دوران، گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 16 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2022-23کے لیے کل مجموعی وصولی 18.10 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔












