لندن: شمالی افریقی ملک تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، لندن میں جاری ٹینس چمپئن شپ میں تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ایگا شو اٹیک کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، انس جابر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔
26 سالہ انس جابر ویمن چمپئن شپ کے ساتویں روز اور سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی فرنچ چمپئن کے مد مقابل آئیں۔ انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں پانچ ساتھ، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ منگل اُن کا دوسرا مقابلہ بیلا روس سے تعلق رکھنے والی آرینا سبلینکا سے ہوا، اس میں بھی انہوں نے چھ تین، چار چھ اور چھ تین سے فتح اپنے نام کرلی۔ انس جابر کوراٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور تیونسی کھلاڑی ہیں۔