ADVERTISEMENT
ممبئی، 3 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے باعث ایشانت شرما، رویندر جڈیجہ اور اجنکیا رہانے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں کانپور ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ایشانت کی انگلیاں زخمی ہو گئی تھیں دوسری جانب جڈیجہ کے دائیں بازو میں سوجن ہے اور ان کا اسکین کیا جائے گا۔انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے یہ چوٹ بھی انہیں کانپور ٹیسٹ کے دوران لگی تھی۔نائب کپتان رہانے کے بائیں ہیمسٹرنگ میں کھینچاو ہے
ADVERTISEMENT