نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ کا ساتواں سیزن کل سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ 16 ٹیموں کے درمیان کل 45 مقابلے کھیلے جانے ہیں۔ ٹیم انڈیا اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرے گی۔ ٹیم نے 2007 کے بعد سے ٹورنامنٹ کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ ایسے میں وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ کوہلی عالمی کپ کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کمان چھوڑ دیں گے۔ ایسے میں وہ بطور کپتان پہلی آئی سی سی ٹرافی بھی جیتنا چاہیں گے، لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت عالمی کپ ٹیم میں شامل 8 کھلاڑیوں کا ٹی-20 انٹرنیشنل کا ریکارڈ بے حد شاندار رہا ہے۔