ممبئی: ۴۲ اگست (ایجنسیز) بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھرمثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ فلم انڈسٹری کے 79 سالہ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر ہر اپنے آفیشل اکاونٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں نے ابھی ابھی کورونا ٹیسٹ کروایا ہوں جو مثبت آیا ہے اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ بالی وڈ اسٹار کے اس اعلان کے بعد مداحوں نے ان کی فوری صحت یابی کی دعا کی اور ان سے اپنا بھرپور خیال رکھنے کی اپیل کی۔ یاد رہے امیتابھ بچن 2020 میں امیتابھ بچن ،بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریہ رائے اور پوتی آرادھیا بچن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،اس وقت امیتابھ اور ابھیشیک ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ بگ بی اس وقت ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جبکہ آنے والی متعدد نئی فلموں میں اپنے ایکشن کو جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے اور 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔