ملک بھر میں منکی پاکس سے لڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںجا رہے ہیں / وزارت صحت
ملک کا پہلا منکی پاکس مریض سرکاری میڈیکل کالج میں علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ منکی پاکس سے لڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںجا رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں منکی پاکس کی دستک کے بیچ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلا منکی پاکس مریض سرکاری میڈیکل کالج میں علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا ہے ۔ جاری بیان کے مطابق ایک 35 سالہ شخص جس کا تعلق کیرالہ سے ہے، جنوبی ریاست کے سرکاری میڈیکل کالج میں علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا ہے۔جارج نے کہا کہ تمام نمونے دو بار نگیٹیو آئے۔ مریض جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہے۔ جلد کے دھبے مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں۔ اسے آج ڈسچارج کر دیا جائے گا۔یہ مریض جو بیرون ملک سے آیا تھا اور منکسیپاکس کی علامات ظاہر ہونے کے بعداسپتال میں داخل ہوا تھا، 14 جولائی کو اس کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ چونکہ یہ ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس تھا، اس لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی ہدایت پر72 گھنٹے کے وقفے سے دو بار ٹیسٹ کیے گئے۔وزیر نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد کے ٹیسٹ کے نتائج، جو ان کے ساتھ ابتدائی رابطہ فہرست میں تھے، بھی نگیٹیو ہیں۔جارج نے کہا کہ کیرالہ میں دو دیگر افراد کی صحت کی حالت بھی تسلی بخش ہے، جن کا ٹیسٹ پازیٹیو تھا،