94.15لاکھ کسانوں کو فائدہ، 136350کرو ڑ روپے کی ادا ئیگی
نئی دہلی(یو این آئی) رواں خریف سیزن میں ا تک سرکاری ایجنسیوں نے 695.67لاکھ ٹن دھان کی خریداری کی ہے ۔ یہ اطلاع صارفین امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے پیر کو جاری ریلیز میں دی ہے ۔ وزارت نے بیان میں اتوار کی شام تک خریداری کے اعدادو سمار کی معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چندی گڑھ، گجرات، آسام، ہریانہ، جھارکھنڈ، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، اترپردیش، اتراکھنڈ، تلنگانہ، راجستھان، کیرالہ، تملناڈو، کرناٹک، مغربی بنگال، تریپورہ، بہار، اوڈیشہ، مہاراشٹر، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش اور مدھیہ پردیش میں دھان کی خریداری جاری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خریداری میں دھان کی کھیتی کرنے والے 94.15لاکھ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کے تحت 1,36,350کرو ڑ روپے کی ادا ئیگی کی گئی ہے ۔