ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار نئے معاملے
نئی دہلی(یو این آئی) ہلاکت خیز کورونا کی سست رفتاری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا کے 16,051 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ 706 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 710 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ ا وائرس کے 16 ہزار 51 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ دو ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.47 فیصد ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یومیہ وائرس کی شرح 1.93 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 37 ہزار 901 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے اور مجموعی طور پر چار کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 284 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.83 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وائرس سے 206 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5,12,109 ہو گئی۔ اس وقت کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔ دریں اثناءگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سات لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 175.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ 706 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 710 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔