متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34799691 ہو گئی
نئی دہلی(یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 6358 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34799691 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 293 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 480290 ہو گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو ملک میں 72 لاکھ 87 ہزار 547 کووڈ ویکسین دی گئی اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن ایک ارب 42 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 736 ہو گئی ہے ۔ منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 653 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6,450 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,43,945 ہو گئی ہے ۔ اس دوران فعال کیسز 385 کم ہوکر 75456 رہ گئے ہیں۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔فی الحال کیرالا میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1464 کم ہو کر 21,908 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2864 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5168028 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 236 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 46,822 ہو گئی ہے ۔ کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔