ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) نجی شعبے کی ٹیلی کوم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ووڈافون آئیڈیا نے اپنے مختلف پری پیڈ پلانس کی شرحوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر سے ہوگا۔ تیسرے نمبر کی سب سے بڑی کمپنی نے پیر کو ایئرٹیل کی جانب سے اضافے کے بعد اپنی شرحوں میں اضافہ کیا ہے ۔ اس فیصلے سے کمپنیوں کی اوسط فی صارف آمدنی (اے پی آر یو ) میں بہتری اور کمپنیوں کے مالی دبا¶ کو کم کرنے کی امید ہے ۔ ووڈافون آئیڈیا کی آج کی ریلیز کے مطابق، اس نے 28 دنوں کی میعاد کے ساتھ پری پیڈ پلانز کی شرحیں 79 روپے سے بڑھا کر 99 روپے کر دی ہیں، جو سروس میں 25.32 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔
ADVERTISEMENT