پٹنہ۔ / پٹنہ یونیورسٹی کے طالب علم اوربین الاقوامی کراٹے کھلاڑی جابر انصاری نیپال میں 31 مئی سے 1 جون 2024 تک ہونے والے بین الاقوامی کراٹے مقابلے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس مقابلے میں 7 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میںبھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، افغانستان اور نیپال شامل ہیں۔ جابر نے بتایا کہ وہ اپنے کوچ راہل کمار کے ساتھ روزانہ 6 سے 8 گھنٹے سخت مشق کر رہے ہیں۔ جابر کے کوچ راہول نے بتایا کہ پوری امید ہے کہ جس طرح گزشتہ سال آل انڈیا یونیورسٹی میں اس نے 188 یونیورسٹیوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا، اسی طرح اس بین الاقوامی مقابلے میں بھی یونیورسٹی سبھی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کریںگے اور ملک اور ریاست کی عزت میں اضافہ کریں گے۔ اس سے قبل بھی جابر سری لنکا، تھائی لینڈ، چین، ترکی اور مصر میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ملک کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔