ADVERTISEMENT
وزیر اعظم مودی نے کہا، آج پورا ملک سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے، جنہوں نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔ سردار پٹیل ہماری تاریخ کا حصہ نہیں ہیں بلکہ تمام بھارتیوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لوگوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ صرف ایک منظم ملک ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔
ADVERTISEMENT