ADVERTISEMENT
نئی دہلی/بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہی۔ تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول کی قیمت106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہی۔
ADVERTISEMENT












