رائے بریلی/اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سرینی علاقے میں ایک دلت لڑکی کی لاش اتوار کو مشتبہ حالت میں پھانسی کے پھندے پر لٹکتا ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ پولیس سرکل افسر لال گنج مہی پال پاٹھک نے بتایا کہ سرینی کے ٹیلہ میٹھا پور گا¶ں کی رہنے والی لرکی(15) کی مشتبہ حالت میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا کہ سرینی علاقے کے ٹیلہ گا¶ں کی رہنے والی نندنی نے ممکنہ طور پر ہفتہ کی رات گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس کی لاش آج صبح گھر میں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملی تھی۔ متوفیہ کے والد کانپور میں مزدوری کرتے ہیں۔ جب انہیں اطلاع ملی تو وہ واپس گھر آئے اور ان کے آنے کے بعد پولیس نے اپنی دیگر قانونی کاروائی شروع کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر لاش کو دیکھ کر خودکشی کا ہی شبہ ہوتا ہے لیکن موت کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی صاف ہوپائے گا۔