سینٹرل سکریٹریٹ راج بھاشا سیوا سنگٹھن کے وفد نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
نئی دہلی/مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ڈی او پی ٹی (محکمہ عملہ اور تربیت) بغیر کسی تاخیر کے بروقت ترقیوں کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔مرکزی وزیرمملکت نے سینٹرل سیکریٹریٹ راج بھاشا سیوا سنگٹھن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات کر تے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ وفد کے اراکین نے بڑے پیمانے پر ترقیوں کا حکم دے کر تاخیر سے ہونے والے پروموشن کیسز کے بیک لاگ کو ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور راج بھاشا کے عہدیداروں سے متعلق بقیہ کیسوں کو بھی اسی طرح نمٹانے کی درخواست کی۔ یہ یقین دلاتے ہوئے کہ ڈی او پی ٹی، وزارت عملہ مختلف کیڈرز میں سرکاری ملازمین کی بروقت ترقیوں کے بارے میں یکساں طور پر فکر مند ہے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سال کے شروع میں جون کے مہینے میں، ڈی او پی ٹی نے کام کرنے والے 1,592 اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر ترقی کو منظوری دی تھی۔ ASOs کی ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے SOs کے عہدے پر کام کرنے والے عملہ کے سلسلے میں فوری اثر سے کرنے کی ڈاکٹر سنگھ کی ہدایت پر ترقیوں کے کام کو تیز کیا گیا تھا جنہوں نے ذاتی طور پر اس پورے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صرف پچھلے سال پیمانے پر تقریباً 9000 ترقیاں دی گئیں اور اس سے پہلے ڈی او پی ٹی نے پچھلے تین برسوں میں 4,000 ترقیاں دی تھیں۔ بڑے پیمانے پر ترقیوں کو منظوری دینے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ذاتی مداخلت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، وفد کے اراکین نے انچارج ڈی او پی ٹی سے درخواست کی کہ وہ اپنے کیڈر میں پروموشن پالیسی پر نظرثانی کریں کیونکہ پروموشن کے امکانات کم ہیں، جس سے ملازمین کا مورال متاثر ہوتا ہے ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کے بہت خواہش مند ہیں کہ محنتی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو کام کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی انہیں بروقت سروس کے فوائد بھی فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے بہترین کام سے عوام کی مزید بہتر خدمت کرسکیں ۔












