کپواڑہ/چنار کور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کپواڑہ ضلع کے سول اور فوجی معززین کی موجودگی میں ٹتھوال-چلیانہ کراسنگ پوائنٹ ، ٹتھوال کی فصیل سے علاقے کا سب سے اونچا ترنگا لہرایا۔ "عظمت ہند” کے نام سے جھنڈا پی او کے کی لوئر نیلم ویلی روڈ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ٹتھوال میں لہرایا گیا۔ ٹتھوال میں لہرایا جانے والا ترنگا پرچم ہمارے قومی فخر کی علامت ہے۔پرچم کا افتتاح اے جی ایس، ٹتھوال کے طلباء اور کرناہ وادی کے لوگوں کے ذریعہ منعقدہ ثقافتی پروگرام کے بعد کیا گیا۔ تقریب کا اختتام کور کمانڈر چنار کے شہریوں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ہوا جو بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں سکول کے بچوں، سابق فوجیوں اور سول معززین سمیت تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔چنار کور کمانڈر نے شان ٹتھوال کرکٹ گراؤنڈ میں ترنگا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک تین ہفتوں کے عرصے میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کرناہ سب ڈویژن کی کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔