نئی دلی/مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سافٹ ویئر ایپلیکیشن "ڈیش بورڈ” پورٹل کو حقیقی وقت کے لیے لانچ کیا۔ پارلیمنٹ کے سوالات، پارلیمنٹ کے ایکٹ اور حکومت کے گزٹ نوٹیفیکیشن سمیت پارلیمنٹ کا فوری اور موثر کام اس ڈیش بورڈ پر نمایاں ہوگا۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ کابینہ کے نوٹس بھی اس ڈیش پر ڈسپلے ہونگے۔قبل ازیں، وزیر نے "ٹیکنالوجی بھون” کے احاطے میں نئے آڈیٹوریم-کم-گیسٹ ہاؤس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جو محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا صدر دفتر ہے۔ انہوں نے اس مقام پر تختی کی نقاب کشائی کی اور بھومی پوجن میں بھی حصہ لیا۔نیا 500 سیٹوں والا جدید ترین آڈیٹوریم بلاک (5000 مربع میٹر )ٹکنالوجی بھون کمپلیکس میں بنایا جا رہا ہے جس میں ڈبل بیسمنٹ کار پارکنگ (9000 مربع میٹر) ہے۔ آڈیٹوریم بلاک کو 24 ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پارلیمنٹ کے سوالات، کابینہ کے نوٹس، پارلیمنٹ کے ایکٹ اور حکومت کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے لیے ڈی ایس ٹی کا سافٹ ویئر ایپلیکیشن پورٹل بھی لانچ کیا۔سافٹ ویئر ایپلیکیشن "ڈیش بورڈ” کو لانچ کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نئے پورٹل کو ڈی ایس ٹی کی تمام سرگرمیوں کے لیے ڈیش بورڈ کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈی ایس ٹی کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے چلنے والی ٹکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ ممبر کے پروفائل سمیت مختلف پیرامیٹرز پر پارلیمنٹ کے سوالات کا تجزیہ کیا جاسکے۔