او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی
نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن (گرامین فیز۔II)کے تحت ‘ماڈل’ زمرے میں جموں و کشمیر کے100فیصدی دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی ستائش کی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:”قابل تعریف کوشش، جس کے لیے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ایک صاف ستھرا اور صحت مند ہندوستان کی طرف ہمارے سفر میں ایک یادگار قدم ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔قومی ہلدی بورڈ کے قیام کے فوائد کے بارے میں نظام آباد سے رکن اسمبلی شری اروند دھرم پوری کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جس کا وزیر اعظم نے کل اعلان کیا تھا، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا”ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔قومی ہلدی بورڈ کے قیام کے ذریعے، ہمارا مقصد ہلدی کے کاشتکاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انہیں وہ مدد فراہم کرنا ہے جس کے وہ بجا طور پر مستحق ہیں۔نظام آباد کے فوائد خاص طور پر بہت زیادہ ہیں۔ہم اپنے ہلدی کے کاشتکاروں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے جو کچھ بھی کریں گے وہ کرتے رہیں گے۔