نئی دلی/ جیسا کہ جموں و کشمیر نے 100 فیصد کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف) کا درجہ حاصل کیا ہے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ریاست نے ترقی اورخوشحالی میں نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے۔ جناب امتشاہ نے ایکس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا کیونکہ جموں و کشمیر نے جاری ‘ سوچھتا ہی سیوا’ مہم کے دوران حاصل کی گئی ایک اور قابل ذکر کامیابی میں 100 فیصد اوڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوںنے لکھا کہ جے اینڈ کے کے لوگوں کو 100 فیصد او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، جموں و کشمیر نے ترقی اور نمو کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں کو اب بغیر کسی رکاوٹ کے جموں و کشمیر کے کونے کونے تک پھیلایا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے لوگوں اور جموں و کشمیر میں رہنے والوں نے خطے میں آنے والی تبدیلی کا تجربہ کیا ہے۔ میں جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مقامی انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قبل ازیں 29 ستمبر کو، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکسپر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں وکشمی کے 100 فیصد دیہاتوں نے سوچھ بھارت مشن کے تحت ‘ماڈل’ زمرے میں او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سب کی مربوط کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔” مرکزی وزارت جل شکتی نے 29 ستمبر کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے نے 20 اضلاع کے 285 بلاکوں میں اپنے تمام 6,650 گاؤں کو اوڈی ایف پلس ماڈل قرار دیا ہے۔