سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے ریٹرو ل±ک میں اپنی تصویر شیئر کرکے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سیلبس بھی ان کے ل±ک کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹرو ل±ک والی تصویر شیئر کی ہے۔ آف وہائٹ کلر کی ساڑی میں اداکارہ کی خواہش سن کر بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی ردعمل ظاہر کرنے سے خود کو نہیں روک پائے۔جھانوی کپور نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرکے 50 کی دہائی میں جینے کی خواہش ظاہر کی تو منیش ملہوترا نے لکھا- ’میں 50-40 کی دہائی کے خوبصورت اور کلاسیک انداز کو پسند کروں گا‘۔جھانوی کپور کے آف وہائٹ رنگ کی ساڑی میں شیئر کئے گئے خوبصورت انداز کو دیکھ کر مداح جم کر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔جھانوی کپور نے آف وہائٹ ساڑی کے ساتھ ایک اسٹریپی بلاوز پہنا ہے۔ اپنے اس انداز کو بڑے بڑے ایئر رنگس سے مکمل کیا ہے