سرینگر/صنعتی ادارہ سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کی خوردنی تیل کی درآمد جون میں 39.31 فیصد بڑھ کر 13.11 لاکھ ٹن ہو گئی ہے جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی مانگ کا اشارہ دیتی ہے۔ٹی ای این کے مطابق ایس ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ جون 2022 میں خوردنی تیل کی درآمد 9.41 لاکھ ٹن رہی۔خوردنی اور غیر خوردنی تیل کی مجموعی درآمدات جون میں 49 فیصد بڑھ کر 13.14 ٹن ہوگئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 9.91 لاکھ ٹن تھیں۔ درآمدات میں 2,900 ٹن غیر خوردنی تیل شامل ہیں جو بنیادی طور پر صابن اور اولیو کیمیکل صنعتوں کے ذریعے درآمد کیے جاتے ہیں۔ایس ای اے نے مزید کہا کہ خوردنی تیل کی مقامی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے ساتھ، مانگ واپس آگئی ہے جو بہتر گھریلو دستیابی کے باوجود بڑھتی ہوئی درآمد سے ظاہر ہے۔خام پام آئل کی درآمد گزشتہ ماہ کے 3.48 لاکھ ٹن کے مقابلے جون میں 4.66 لاکھ ٹن ہوگئی۔