نئی دلی۔ 5؍ دسمبر۔ / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں ٹیم این ایچ اے آئی اور مہا میٹرو کو ناگپور میں ہائی وے فلائی اوور اور میٹرو کے ساتھ سب سے طویل ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ (3.14 کلومیٹر) کے سنگل کالم پر ریل سپورٹ کی تعمیر کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ نے ایشیا بک اور انڈیا بک سے پہلے ہی ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ اب یہ ممتاز ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے یقیناً قابل فخر لمحہ ہے۔ وزیر نے کہا کہ وہ ان ناقابل یقین انجینئروں، افسروں اور کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ اور سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے انجام دینے کے لیے چوبیس گھنٹے محنت کی۔جناب گڈکری نے کہا کہ اس طرح کی ترقی وزیر اعظم جناب نریندر مودی حکومت کے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے وعدے کی تکمیل ہے۔