نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,010 لوگوں کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4,41,29,590 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد برقرار ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.83 کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 626 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے ۔وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,546 ہو گئی ہے ۔ اس عرصے میں پانچ ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متاثرین میں کمی آئی ہے ۔جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے تین نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد 19 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 10 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے شفاءپانے والوں کی مجموعی تعداد 474524 ہو گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 4785 ہے ۔