وائلڈ لائف ٹیم کو طلب کیا گیا ، سانب کی کھوج جاری
سرینگر/15 اکتوبر//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ایک ایک سانپ رینگتے ہوئے دیکھا گیا جس کو پکڑنے کےلئے وائلڈ لائف کی ٹیم کو بلایا گیا اور سانب کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر ایک سانپ دیکھا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بنگلے کے احاطے میں ایک چیکرڈ کیل بیک سانپ دیکھا گیا ۔ اس موقعے پر موجود سیکورٹی پر معمور اہلکاروں نے فوری طور پر وائلڈ لائف SOS کو اس کے 24×7 ہیلپ لائن نمبر پر الرٹ کیا۔ ریسکیو آلات سے لیس، دو رکنی ریسکیو ٹیم سانپ کی کھوج کےلئے پہنچی۔ دریں اثناسانپ نے گارڈ روم کے ارد گرد لکڑی کے پینل کے درمیان ایک خلا میں اپنا راستہ بنا لیا تھا، "وائلڈ لائف SOS نے کہا۔چیکرڈ کیل بیک بنیادی طور پر آبی ذخائر جیسے جھیلوں، ندیوں اور تالابوں، نالوں، زرعی زمینوں، کنویں وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ یہ انواع وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے شیڈول II کے تحت محفوظ ہیں۔”ہم مرکزی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ میں کام کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وائلڈ لائف SOS کو اس ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ ان کی طرف سے اعلیٰ درجے کی ہمدردی کو ظاہر کرتا ہے اور دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے۔ اکثر شہری جنگلی حیات کی حالت زار کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔ کیونکہ لوگ انہیں پریشان کن سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ اکثر دشمنی کی جاتی ہے،” کارٹک ستیانارائن، شریک بانی اور سی ای او، وائلڈ لائف SOS نے کہا۔مانسون کے موسم میں دہلی کے مختلف حصوں سے 70 سے زیادہ سانپوں کو بچایا گیا۔