میٹنگ میں شرکت کے لئے کل سے ازبیکستان کا دو دن کا دورہ کریں گے
وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیمSCO کے سربراہان مملکت کی میٹنگ میں شرکت کے لئے ازبیکستان کے سمرقند کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی ازبیکستان کے صدر شوکت میر ضیائف کی دعوت پر 15 اور 16 ستمبر کو وہاں کا دورہ کریں گے۔ سمٹ کے دوران امید ہے کہ یہ رہنما پچھلی دو دہائیوں کی، تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور مستقبل میں کثیر ملکی تعاون کی صورتحال اور تناظر پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ SCO سمٹ میں، SCO رکن ممالک اور مشاہد ممالک رہنما، SCO کے سکریٹری جنرل، SCO کے، دہشت گردی کی روک تھام کے علاقائی بنیادی ڈھانچے کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر، ترکمانستان کے صدر اور دیگر مدعو شخصیتیں شرکت کریں گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی 22ویں کونسل کی میٹنگ میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کووڈ وباءکے بعد یہ پہلی بالمشافحہ میٹنگ ہے۔ پچھلی سربراہ میٹنگ جون 2019 میں کرغزستان کے Bishkek میں ہوئی تھی۔ چینی صدر شی ڑنگ پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مدعو رہنماو¿ں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اس سربراہ میٹنگ کے موقع پر امکان ہے کہ کچھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ SCO ایک بین حکومتی تنظیم ہے جسے جون 2001 میں شنگھائی میں قائم کیا گیا تھا۔ سر دست اس میں 8 ممبر ملک ہیں جن میں چین، بھارت، قزاخستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبیکستان شامل ہیں۔














