مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلی میں ناگالنڈ کے وزیراعلیٰ Neiphu Riu کی قیادت میں ناگا تنظیموں کی سیاسی قیادت کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق ایک ٹوئیٹ میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے ناگا مسائل پر بات چیت جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ شمال مشرقی خطہ ہمیشہ پرامن اور خوشحال رہے۔ اِس عزم کے ساتھ بھارت سرکار کی کوشش ہے کہ سبھی ناگا گروپوں کے ساتھ پیچیدہ ا±مور اِس طرح حل کئے جائیں کہ بات چیت کے اختتام پر سبھی پوری طرح مطمئن ہوں۔