غیر ریاستی مزدور پر فائرنگ ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
جنوبی ضلع پلوامہ کے اگر گنڈ علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح ملی ٹنٹ نے ایک غیر ریاستی مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میںوہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے اگر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹ نمودار ہوئی جنہوںنے وہاں ایک غیر ریاستی مزدور پر گولیاں چلائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں نے منیب الرحمان ولد عبدل کبو ساکنہ ویسٹ بنگال نامی مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میںوہ زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی مزدور کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے منیب الرحمان ولد عبدل کبو ساکنہ ویسٹ بنگال نامی مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میںوہ زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی مزدور کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وادی کے مختلف اضلاع میں غیر ریاستی مزدوروں پر حملوں میں کچھ عرصہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے