اننت ناگ میں ڈرامائی کارروائی کے دوران جنگجوﺅں کا معاون گرفتار
سرینگر/
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولی بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی 52آر آر نے پولیس کے ہمراہ ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا جس دوران 1470گولیوں کے راونڈ برآمد کرلے گئے ہیں ۔ یہ تلاشی مہم باندی بلا علاقے میں چلائی گئی تھی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ جمعرات کوبعدددوپہرتقریباًڈیڑھ بجے ملی ٹنٹوں کے ایک ساتھی کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر، پولیس اور فوج کی تیسری راشٹریہ رائفلز نے ہٹمارہ سندوز اننت ناگ کراسنگ پر ایک ناکا لگایا۔بیان کے مطابق اس دوران ایک مشتبہ شخص چک حسن آباد سے ناکے کی طرف آیا اور سیکورٹی فورسزکو دیکھتے ہی مخالف سمت سے بھاگنے لگا۔سیکورٹی اہلکاروںنے صبر وتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے بغیر گولی چلائے تعاقب کرکے اس شخص کوگرفتارکیاجبکہ تعاقب کے دوران اس شخص کوبھی فائرنگ کرنے سے روکاگیا۔پولیس نے مزیدکہاکہ اس شخص کی تلاشی لینے پر ایک پستول اور ایک میگزین اور 6 زندہ راو¿نڈ برآمد ہوئے۔ پولیس نے کہاکہ گرفتار شخص کی شناخت فضیل احمد وگے ولد مشتاق احمد وگے ساکنہ چک حسن آباد، ہٹمارہ اننت ناگ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ ملی ٹنٹوں کے گرفتارساتھی کیخلاف پولیس تھانہ مٹن اننت ناگ میں ایف آئی آرزیرنمبر78/2022زیرسیکشن 7/25آرمز ایکٹ اوریواے پی اے کی دفعات16،18اور39کے تحت کیس درج کیاگیااور مزید تفتیش جاری ہے۔