کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”گزشتہ روز ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ راجیہ سبھا کے ارکان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں زد و کوب کیا گیا۔ یہ کچھ اور نہیں بلکہ جمہوریت کا قتل ہے۔“راجیہ سبھا ارکان کو زد کوب کرنے کے معاملہ میں اپوزیشن لیڈران نے راجیہ سبھا کے چیئر میں وینکیا نائیڈو سے ملاقات کر کے ان سے اس کی شکایت بھی کی۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پارلیمنٹ سے وجے چوک تک مارچ نکال کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا، ”آج ہم یہاں آپ (میڈیا) کے لئے آواز اٹھانے آئے ہیں، کیونکہ ہمیں (حزب اختلاف) کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔‘