جامہ تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود ضبط /پولیس
اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے جنگجو معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔ یو پی آئی کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ پولیس اور فوج نے ناکہ لگایا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے اُس کا پیچھا کیا اور دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور چھ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ ملی ٹینٹ معاون کی شناخت فاضل احمد وگے کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔