Daily Aftab
21 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں کھلبلی مچ گئی

by Online Desk
01 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بعض سینئر لیڈروں نے مسٹر آزاد سے ملاقات کیوں کی؟ تازہ بحث شروع
نئی دہلی، 01 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں کھلبلی مچ گئی ہے اور مسٹر آزاد سے ملاقات کرنےوالے لیڈروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف اندرونی کارروائی کی بات کی جا رہی ہے ۔ کانگریس کے اندر اس بات پر تازہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں نے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر مسٹر آزاد سے ملاقات کیوں کی۔ مسٹر آزاد سے ملاقات کرنے والے کانگریس لیڈروں میں پرتھوی راج چوان، آنند شرما اور بھوپندر سنگھ ہڈا جیسے سرکردہ لیڈر شامل تھے ۔ ایسے لیڈروں کی شکایت کانگریس ہائی کمان سے کی گئی ہے اور کچھ لوگ ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس ملاقات پر مسٹر ہڈا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد سے ملاقات کی ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر آزاد کے ساتھ ان کا برسوں سے رشتہ ہے ، دونوں نے ایک ہی پارٹی میں طویل عرصے تک کام کیا ہے ، اس لیے ان سے ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا، کہ میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جو اس میٹنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس میٹنگ میں ہم نے مسٹر آزاد سے پوچھا کہ آپ نے ساری زندگی کانگریس کی سیاست کی۔ اگر آپ نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا تو اسے پارٹی قیادت نے مان لیا ہے اور انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے باوجود آپ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ان کے استعفیٰ کی وجہ جاننا چاہتے تھے ، اس لیے ہم نے ان سے ملاقات کی ہے ۔ اس میٹنگ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہریانہ کانگریس کی سابق صدر کماری سیلجا نے مسٹر ہڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسی طرح مہاراشٹر کے کچھ لیڈروں نے بھی مسٹر چوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس درمیان کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری، ششی تھرور، کارتی چدمبرم اور کچھ دیگر نے کانگریس انتخابی کمیٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری کے وفد کی فہرست صرف کانگریس صدر کے انتخاب میں امیدوار کے طور پر اہل افراد کو ہی فراہم کیے جانے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس میں شفافیت نہیں ہے ۔ مسٹر مستری نے آج ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مندوبین کی فہرست شفاف ہے اور کانگریس صدر کا انتخاب شفاف طریقے سے ہو رہا ہے ۔ کانگریس کے آئین کے مطابق پارٹی صدر اور دیگر عہدوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے عام اجلاس میں ووٹ ڈالنے کا حق صرف مندوبین کو ہوتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مودی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام

مودی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں کھلبلی مچ گئی
تازہ ترین خبریں

آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں کھلبلی مچ گئی

01 ستمبر 2022
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d