Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

by Online Desk
30 اگست 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی کاجائزہ لیا
جموںوکشمیر میں صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان کی تشکیل کی ہدایت
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے آج جموں وکشمیر سٹیٹ اِنڈسٹریل ڈیولپمنٹ کا رپوریشن (ایس آئی ڈی سی او ) اور جے اینڈ کے سمال سکیل اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایس آئی سی او پی )کی اِنتظامیہ سے کہا کہ جموںوکشمیر میں صنعتی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے ایک جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ وویک بھرد واج ، سیکرٹری صنعت و حرفت کسم بدیال ، ایم ڈی سیڈ کو / سیکاپ سمیتا سیٹھی ، دونوں کارپوریشنوں کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ اِن دونوں کارپوریشنوں کے آپریشنل اور مالیاتی پہلوﺅں پر تفصیلی غور و خوض ہواتاکہ وہ صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے ایکو سسٹم کو تشکیل دے سکیں۔مشیر موصوف نے سیڈکو کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کی مالیاتی عملداری کے لئے اِختراعی اور مو¿ثر طریقے سے ذرائع کا استعمال کریںکیوں کہ اس میں اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی زبردست گنجائش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا قیام یہاں چھوٹی ، درمیانی اور بڑی صنعتوں کے قیام ، فروغ اور ترقی کے مقصد کیا گیا ہے ۔ اِس لئے کارپوریشن کے اِس مقصد پر قائم رہنے کی ہماری کوشش ہونی چاہیے کیوں کہ یہ جموں وکشمیر کی معیشت میں نمایاں طور پر حصہ اَدا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِنتظامیہ سے مزید کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں غیر فعال صنعتی اسٹیٹس کو بحال کرنے کے لئے اَپنی کوششیںتیز کریں کیوں کہ اِس سے یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔مشیرموصوف نے بڈگام میں این آئی ایف ٹی کیمپس ، آئی جی سی لاسی پورہ ( مرحلہ اوّل) پلوامہ میں اِنڈسٹریل اسٹیٹ کی اپ گریڈیشن اور مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت وِلیج رَکھ امب تلی ، آئی جی سی سانبہ میں صنعتی اِنفراسٹرکچر کی ترقی جیسے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ان پروجیکٹوں پر کا م کی رفتار کو تیز کریں اور انہیں مخصوص وقت کے اَندر مکمل کریں۔اُنہوں نے نئی صنعتی اِکائیوں کے قیام کے سلسلے میں کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ زمین کی الاٹمنٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کی جائے تاکہ یونٹ ہولڈروں کو مطلوبہ زمین کی الاٹمنٹ میں کسی قسم کی رُکاوٹ نہ آئے۔دورانِ میٹنگ مشیر موصوف نے کارپوریشن کی مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اَفسران کو مختلف پروجیکٹوں میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ماڈل ٹاون سوپور میںٹریفک حادثہ رونماء35سالہ خاتون اسپتال میں لقمہ اجل

جموں وکشمیر: سال 2021 میں مختلف حادثات کے دوران 1386افراد از جان ،247 خود کشیوں کے واقعات/این سی آر بی رپورٹ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تازہ ترین خبریں

30 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d