جنوبی ضلع شوپیاں کے ناگہ بل زینہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین مختصر تصادم میں دو ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر کو شوپیاں کے ناگہ بل زینہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا او راس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مختصر سی جھڑپ میں سیکورٹی فورسز نے دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے پیش نظر تلاشی آپریشن کا دائر ہ وسیع کیا گیا ہے جبکہ اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے پ±ر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک ا±سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ چنانچہ ممکن طور جھڑپ کی جگہ بارودی مواد اگر پھٹنے سے رہ گیا ہو تو ا±س کی زد میں آکر کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔