لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے78 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آلوک کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی راجہ یعقوب فاروق ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الیکٹرک جے کے ایس پی ڈی سی ، ایف اے اینڈ سی اے او ، جے کے ایس پی ڈی سی سنتوش کماری ،سنیل گپتا کمپنی سیکرٹری جے کے ایس پی ڈی سی نے شرکت کی۔جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ پاور آف اِنڈیا گھنشیام پر ساد ،ڈائریکٹر (ایچ پی پی اینڈ آئی)سینٹرل الیکٹرک اَتھارٹی منوج ترپاٹھی اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں جے کے ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری، سال2021-22 کے ورکس پروگرم ،بی ایچ ای پی کی پاور کی فروخت ، راجباغ سری نگر میں کارپوریٹ آفس کی تعمیر ، اِی پی سی کنٹریکٹ کے وقت میں توسیع اور 37.5 میگاواٹ کی عمل آوری ، ایچ ای پی پرنائی ،آف گرڈ موڈ ( سولر سٹینڈالون سسٹم ) کے ذریعے 54 غیر الیکٹرک گاﺅں کی بجلی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کارپوریشن کے اَثاثوں کی تخلیق ، تزئین و آرائش اور سال 2021-22 کے لئے ایک ورکنگ پلان کے لئے رضامندی ظاہر کی۔