فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کے روز جنگجوﺅں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر وہاں سے کچھ سامان ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے منگل کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلیبل علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے گلیبل میں ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔تلاشی کے دوران ٹھکانے سے کمبل اور دیگر رسد برآمد ہوئی۔اس دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ خفیہ ٹھکانہ کتنا پُرانا ہے اور کیا اس وقت بھی جنگجو اس میں چھپنے رہتے تھے یا نہیں ۔