سرینگر ہوائی اڈے پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک الیکٹریشن کی موت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں ہاتھ ملتے رہے اور واقعے پر لوگوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ۔ پرویز احمد راتھر ولد گل راتھر ساکن بچرو چاڈورہ جو ایئرفورس اسٹیشن میں الیکٹریشن کے طور پر کام کر رہا تھا، ائیرپورٹ پر بجلی کی تار کے رابطے میں آنے سے زخمی ہوا۔زخمی کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بڈگام منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نعش کو قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔تاہم پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔بتایا جاتا ہے جبکہ یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں لوگ ہاتھ ملتے رہے اور اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران جب نوجوان کی نعش ابائی گھر پہنچائی گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔