لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج صنعتوں کے دائرہ کا ر میں آنے والے مختلف محکموں کے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ صنعت گھر اور دیگر دفاتر میں یوم آزادی 2021ءکی تقریبات کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔میٹنگ میں کھادی اور وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ، جے کے ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ، دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ، صنعت و حرفت ، جے کے منرلز ، جے کے اِنڈسٹریز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں اِنتظامات اور یوم آزادی پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی۔کے وی آئی بی کو ایونٹ کے اِنعقاد کے لئے نوڈل ایجنسی کے طورپر نامزد کیا گیا ہے او رمرکزی تقریب صنعت گھر میں ہوگی۔دورانِ میٹنگ مشیر موصوف نے تمام اَفسران پر یوم آزادی تقریبات کو اَحسن اور کامیاب اِنعقاد پر زور دیا او رکہا کہ صنعتی شعبے کی طرف سے شاندار تقریبات منعقد کی جانی چاہئیں۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال او رہم آہنگی سے کام کریں اور یوم آزادی کی تقریبات بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں۔مشیر موصوف کو 15 اگست کو منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے منصوبے کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں دیگر تقریبات کے علاوہ کاریگروں ، یونٹ ہولڈروں ، وِیر ناری اور سابق فوجیوں کے اعزازات بھی شامل ہیں۔
مشیر بصیر خان نے متعلقہ اَفسران کو کووِڈ۔19 کے حوالے سے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی) او رایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا اور مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔