طالبان تیزی سے افغانستان میں پیش قدمی کررہے ہیں جن کے سامنے افغان فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ افغان میڈیا ا?ریانا نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی پر صدر اشرف غنی نے ا?رمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔افغانستان میں طالبان نے آج مزید دو اہم شہروں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد جمعے سے اب تک فتح ہونے والے بڑے شہروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ طالبان صوبہ فراہ کے دارالحکومت فراہ اور صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل خمری پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔رواں ہفتے کے شروع میں جنگجوو¿ں نے قندوز اور تخار کو فتح کیا تھا۔ اب ان کا کابل کو بدخشاں سے ملانے والی 378 کلومیٹر طویل سڑک پر تقریبا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔ یہ شاہراہ مسافروں کی نقل و حمل اور تجارت کا بنیادی ذریعہ ہے۔