جموں کشمیر میں براہ راست مرکز کا راج چلتا ہے کی بات کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند کو جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا چاہئے جبکہ بنا کسی خوف اور آزاد ومنصفانہ انداز میں اسمبلی انتخابات کرانے چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس محبت ، عزت پر یقین رکھتی ہے نہ کہ نفرت پر اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کی عوام کش پالیسوں کے خلاف میر جنگ جاری رہے گی ۔اطلاعات کے مطابق دو روزہ کشمیر دورے کے دوران منگل کو سرینگر میں مولانا آزاد روڈ پر واقع جموں و کشمیر کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری راہل گاندھی نے کہا کہ آج جموں کشمیر ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصے جن میں تامل ناڈو ، بنگال اور دیگر ریاستیں شامل ہے میں بھی مرکزی سرکار کی زیادتیاںجاری ہے اور ان ریاستوں میںبھی جموں کشمیر کی طرح مکمل طور پر مرکز کا ہی راج چلتا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ فرق صرف انتی ہے کہ جموں کشمیر میں براہ ارست ہور ہا ہے تاہم دیگر ریاستیوں میںایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا جموں و کشمیر کے لیے واضح موقف ہے۔ راہل نے کہا کہ ریاستی حیثیت مکمل طور پر بحال ہونی چاہیے اور آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے اسمبلی انتخابات ہونے چاہئیں۔سنیئر کانفریس لیڈر غلام نبی آزاد کی اس بات جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میںبل منظور کرائی جائے پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں ریفل ، بے روزگاری اور کروپشن کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عدالتوں اور لوک سبھا کو اپنے قبضہ میںکر لیا ہے یہاں تک کہ میڈیا کی آواز بھی دبا دی گئی ہے اور صحافیوںکو بھی ویہی لکھنا پڑتا ہے جو انہیںمرکز کی جانب سے حکم ہو ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ جب جموں و کشمیر میں کانگریس کی حکومت تھی اڑان جیسی بڑی اسکیمیں شروع کی گئیں اور پنچایت انتخابات ہوئے۔ ہم کشمیر یونیورسٹی میں ماہرین لائے اور کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں بھیجالیکن بی جے پی نے صرف لوگوں کا استحصال کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑ ا کیا ۔ راہل نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد محسوس کر سکتا ہوں ، میراپیغام یہ ہے کہ میں محبت اور عزت پر مبنی رشتہ استوار کرنے کے لیے آپ کے ساتھ ہوں۔ انہوںنے کہا کہ میں وزیر اعظم ہند نریندری مودی کی عوام کش پالیسوں کے خلاف لڑ رہا ہوں ۔ میری لڑائی مودی کے نظریے اور تشدد کے خلاف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں میں محبت ، عزت کی ایک پرانی ثقافت ہے اور جو کچھ بھی آپ لوگوں کے لیے کرنا چاہتے ہیں جموں و کشمیر محبت اور عزت پر مبنی ہونا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر آپ جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپنی نفرت کا آغاز کرتے ہیں تو کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔راہل نے کہا کہ ان کا کشمیر سے تعلق ہے کیونکہ ان کے آباو¿ اجداد وادی میں رہ رہے تھے۔ آج میرا خاندان دہلی میں رہتا ہے ، اس سے پہلے وہ اللہ آباد میں رہتے تھے اور اس سے پہلے وہ کشمیر میں رہتے تھے۔ اس لیے مجھے کشمیریت کا ایک ورثہ ملا ہے جو میرے اندر موجود ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ میںجلد ہی جموں اور لداخ کا بھی دورہ کروں گا ۔