کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں کافی بہتری آئی ہے ۔ منوج سنہا
ای گورننس کے زمرے میں، جموں و کشمیر تمام UTs میں نمبر 1 پوزیشن پر ہے: ایل جی
سرینگر/05اگست/یکل 370 کی منسوخی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے تین سالوں میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے۔انہوں نے ملک بھر کے لوگوں کے درمیان اعتماد قائم کرنے کو سب سے بڑا انعام قرار دیا، اسی وجہ سے گزشتہ سات مہینوں میں جموں و کشمیر میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”یہاں مکمل امن ہے اور جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اور وزیر اعظم کی وجہ سے جموں و کشمیر نیا کشمیر بن رہا ہے“۔ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میںصرف ایک ہی جگہ ہے جہاں ہر شہری کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت انشورنس کور فراہم کیا جاتا ہے۔ ‘پی ایم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں آزادی کے بعد پہلی بار 5 نئے میڈیکل کالج کام کر رہے ہیں، 2 ایمس بھی قائم کیے گئے ہیں۔