گزشتہ تین برسوں سے جموں کشمیر ایک نئے ترقیاتی دور سے گزر رہا ہے
سرینگر/
جن بھاگیداری کو عوام پر مبنی طرز حکمرانی کا کلیدی ستون قراردیتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حکومت عوام کی ضرورت کے مطابق ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اس بات کی پابند عہد ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیر پر حکومتی پروگرام اور اقدامات پہنچائے تاکہ جموں کشمیر کے ایک ایک گھر تک سرکار ی سہولیت پہنچے ۔ ان باتوں کااظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج متعدد عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کے دوران کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال 2019سے جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ترقیاتی عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی بھاگیداری ہو۔ ایل جی کے ساتھ آج قریب 55عوامی وفود ملے جنہوںنے مختلف نوعیت کے معاملات اور مسائل لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اُٹھائے ۔ اس موقعے پر ایل جی موصوف نے بتایا کہ سرکار یوٹی کے ہر فرد کو بہتر سے بہتر سہولیت بہم رکھنے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر جو کام انجام دئے جارہے ہیں وہ صرف عوام دوست ہوتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سرکار کی توجہ لوگوں کی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں در دست لئے گئے ہیں جبکہ یہاں پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے جس سے روزگار کے نئے نئے وسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔