Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

by Online Desk
02 اگست 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

امریکی صدر نے کہا کہ اب انصاف ہوگیا ہے اور دہشت گرد رہنما اب نہیں رہے
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک حملے میں القاعدہ کے سربراہ اور اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری کو ہلاک کردیا، یہ حملہ 2011 میں القاعدہ کی بنیاد رکھنے والے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد عسکریت پسند تنظیم کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔ایمن الظواہری اتوار کی صبح 6 بج کر 18 منٹ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے۔ایمن الظواہری، ایک مصری سرجن تھے جن کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام تھا، انہوں نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کو منظم کرنے میں مدد کی جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔وائٹ ہاو¿س سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ‘اب انصاف ہوگیا ہے اور دہشت گرد رہنما اب نہیں رہے’۔جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ‘چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے، چاہے آپ کہیں بھی روپوش ہوں، اگر آپ ہمارے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں تو امریکا آپ کو ڈھونڈے گا اور نکال باہر کرے گا’۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکی انٹیلی جنس مختلف خفیہ اطلاعات کے ذریعے ‘پورے اعتماد’ کے ساتھ پرعزم ہے کہ جو شخص مارا گیا وہ ایمن الظواہری تھے۔’امریکی عہدیدار نے بتایا کہ انہیں کابل میں ایک ‘سیف ہاو¿س’ کی بالکونی میں قتل کیا گیا جہاں وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ رہتے تھے، اس کے علاوہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔عہدیدار نے ایک کانفرنس کال پر کہا کہ ایمن الظواہری امریکی افراد، مفادات اور قومی سلامتی کے لیے ایک فعال خطرہ تھے، ان کی موت القاعدہ کے لیے ایک اہم دھچکا ہے اور اس سے گروپ کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔حالیہ برسوں میں متعدد بار القاعدہ رہنما کی موت کی افواہیں سامنے آئیں اور طویل عرصے سے ان کی صحت کی خرابی کی اطلاعات تھیں۔ان کی موت سے یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ کیا ایمن الظواہری کو طالبان نے کابل پر قبضے کے بعد چھپننے کی جگہ فراہم کی۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سینئر طالبان رہنما شہر میں ان کی موجودگی سے آگاہ تھے۔یہ حملہ اگست 2021 میں امریکی فوجی دستوں اور سفارتکاروں کے افغانستان سے نکلنے کے بعد پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے۔ایک بیان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی تصدیق کی اور اسے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔طالبان ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آج صبح کابل پر کم از کم ایک ڈرون پرواز کرنے کی اطلاعات ملی تھیں۔سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایمن الظواہری کی تلاش دہشت گردی کے خلاف مسلسل کام کا نتیجہ ہے۔عہدیدار کے مطابق امریکا نے اس سال شناخت کیا کہ ایمن الظواہری کی اہلیہ، بیٹی اور ان کے بچے کابل میں ایک سیف ہاو¿س میں منتقل ہوگئے تھے اور پھر دیکھا کہ وہ خود بھی وہاں موجود تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایمن الظواہری اس مقام پر پہنچے، تو ہمیں معلوم نہیں ہے کہ وہ کبھی سیف ہاو¿س سے باہر نکلے یا نہیں البتہ بالکونی میں ان کی کئی بار شناخت ہوئی، جہاں انہیں بالآخر مار دیا گیا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ وہ سیف ہاو¿س میں ویڈیوز بناتے رہے ہیں جو شاید ان کی موت کے بعد جاری کی جائیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
تازہ ترین خبریں

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

02 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ
تفریح

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

30 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d