Daily Aftab
24 مئی ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

by Online Desk
02 اگست 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

”نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو ہماری فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گی“
بیجنگ: ۲ اگست (ایجنسیز) چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو ’ہماری فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی نہیں رہے گی۔‘ چینی حکومت کی جانب سے یہ تازہ ترین دھمکی پیر کو وزارت خارجہ کی بریفنگ میں دی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان زاو¿ لیجین کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی تیسری بڑی عہدیدار کے طور پر تائیوان کا دورہ زبردست سیاسی اثرات مرتب کرے گا۔ خیال رہے چین تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔ نینسی پلوسی ایشیا کے چار ممالک کے دورے پر ہیں اور پیر کو ان کی سنگاپور میں موجودگی کے دوران یہ افواہ پھیلی کہ وہ ممکنہ طور پر خودمختار تائیوان کا دورہ کر کے بیجنگ کی برہمی کو بڑھاوا دے سکتی ہیں۔ دوسری جانب ایسی افواہوں کے بعد نینسی پلوسی کے دفتر کی جانب سے اتوار کو وضاحت کی گئی تھی ان کے شیڈول میں سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں اور تائیوان کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو¿ لیجین نے نینسی پلوسی کے ممکنہ دورے کو چین کے اندرونی معاملات میں بڑی مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ’اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘ ہم امریکہ سے ایک بار پھر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ چین تیار ہے، چین کے عوام اور فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے اور اپنی سالمیت کے لیے سنجیدی اقدامات اور بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔‘جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کس قسم کے اقدامات کیے جائیں گے؟ تو زاو¿ کا کہنا تھا ’اگر انہوں (پلوسی) نے وہاں جانے کی جرات کی، تو پھر ہمارا انتظار کریں کہ ہم کیا کرتے ہیں۔‘ چین کی جانب سے امریکی نمائندے کو تائیوان بھیجنے کو اس کی ا?زادی کی حامی کیمپ کی حوصلہ افزائی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم وہ امریکی قوانین کے مطابق پابند ہے کہ وہ تائیوان کے اپنے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرے۔ نینسی پلوسی یا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں زیربحث ہے جب امریکہ اور چین کے تعلقات ویسے ہی بہتر نہیں اور اس سے مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 وزیر خارجہ جے شنکر نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی

جاپان نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں یکجہتی کا اظہار کیا

 متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی حمایت کی

اسی بارے میں

 وزیر خارجہ جے شنکر نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی
بین اقوامی

 وزیر خارجہ جے شنکر نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی

23 مئی 2025
 بھارت۔ جاپان شراکت داری بھائی چارے، جمہوریت اور اقتصادی تعاون میں جڑی ہوئی ہے۔ پیوش گوئل
بین اقوامی

جاپان نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں یکجہتی کا اظہار کیا

22 مئی 2025
 ہندوستان۔ متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تجارت 49 بلین  ڈالرسے تجاوز کر گئی
بین اقوامی

 متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی حمایت کی

22 مئی 2025
فرانسیسی سینیٹ کے وفد کا دورہ ہندوستان
تازہ ترین خبریں

فرانسیسی سینیٹ کے وفد کا دورہ ہندوستان

21 مئی 2025
نیدرلینڈ اور ہندوستان نے دہشت گردانہ حملے کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کیا
تازہ ترین خبریں

نیدرلینڈ اور ہندوستان نے دہشت گردانہ حملے کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کیا

21 مئی 2025
ایتھوپیا کے سفیر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
تازہ ترین خبریں

ایتھوپیا کے سفیر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

21 مئی 2025
دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت
بین اقوامی

عالمی ادارہ صحت کے لیے ہندوستان کی حمایت کے لیے شکرگزار ہوں۔  گریبیسس

21 مئی 2025
چین کو تائیوان کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ صدر ولیم لائی
تازہ ترین خبریں

چین کو تائیوان کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ صدر ولیم لائی

20 مئی 2025
عالمی رہنماوں نے بھارت کے آپریشن سندور کی حمایت کی
تازہ ترین خبریں

بھارت کے آپریشن سندور نے چینی سپلائی کیے گئے پاکستانی ہتھیاروں کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا

18 مئی 2025
Next Post
دس اکتوبر رات سے 12اکتوبر کے دو پہر تک ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوںتک موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی

اہم خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

کٹراسے سرینگر تک ریل سروس شروع ہونے کامعاملہ التواءمیں

جولائی سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز میٹنگ منعقد
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز میٹنگ منعقد

20 مئی 2025
فرانسیسی سینیٹ کے وفد کا دورہ ہندوستان
تازہ ترین خبریں

فرانسیسی سینیٹ کے وفد کا دورہ ہندوستان

21 مئی 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d