بیجنگ، ۹۲جولائی (یو این آئی) چین نے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے دور جنوبی بحیرہ چین میں دو روزہ فوجی مشق شروع کر دی ہے ۔یہ اطلاع چین کی میری ٹائم سیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو دی ہے ۔ بیان کے مطابق یہ فوجی مشق 29 اور 30 جولائی کو چنگ زو کے مغربی حصے میں منعقد کی جائے گی۔یہ مشق ان اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے ممکنہ دورے پر ہیں۔ بیجنگ ان کے لیے ایک بڑے دھچکے سے نمٹنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری روابط کی مذمت کی ہے ۔ وائٹ ہا¶س نے پیلوسی کے منصوبے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔چین کی وزارت نے کہا کہ محترمہ پیلوسی کے دورے پر، بیجنگ "یقینی طور پر ریاست اور خطے کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گا” اور یہ کہ اس دورے کے نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار امریکہ ہوگا۔