Daily Aftab
9 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

امسال سے نیا امتحانی سیشن لاگوکئے جانے کاقوی امکان

by Online Desk
02 اگست 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

10ویں اور 12ویں کے سالانہ امتحانات مارچ2023 میں کرائے جانے کی توقع
مارچ تا مارچ سیشن کی تجویز تقریباً حتمی ، صرف رسمی حکمنامہ جاری کرنے کی ضرورت:حکام
جموں و کشمیرکی انتظامیہ نومبر2022کے بجائے مارچ2023 میں اسکولی امتحانات لینے پر غورکررہی ہے ،جسکے تحت پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام اسکولی امتحانات امسال نومبر میں لینے کے بجائے اگلے سال مارچ منتقل کرنے پر غور کیاجارہاہے ۔حکام کاحوالہ دیتے ہوئے ایک نیوز رپورٹ میں بتایاگیاکہ اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن جلد ہی اس تجویز پرکوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔حکام کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم سنجیدگی سے پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک کے اسکولوں کے امتحانی سیشن کو نومبر سے مارچ تک منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔نیوزرپورٹ کے مطابق امتحانی سیشن کاوقت تبدیل کرنے کے اس اقدام کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، سرکاری عہدیداروں نے کہاکہ نومبر میں کلاس 10ویں یا کلاس12ویں کے امتحانات لینے کے باوجود، جو طلباءجموں وکشمیر سے باہر پروفیشنل کورسز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، تاہم انہیں نئی تعلیمی مدت یاتعلیمی سیشن تک انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ بیرون جموں وکشمیرکی یونیورسٹیاں اوردیگرتعلیمی وپیشہ وارانہ ادارے اپنا سیشن جولائی میں شروع کرتے ہیں۔مقامی انگریزی اخبار میں چھپی نیوز رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ نومبر کے سیشن کی وجہ سے طلباءکا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی سیشن پورے اسکولوں کے مطابق ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ مزید انکشاف ہوا کہ مارچ تا مارچ سیشن کی تجویز تقریباً حتمی ہو چکی ہے اور اب صرف رسمی حکم کی ضرورت ہے۔نیوز رپورٹ کے مطابق ایس ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ 10ویں اور 12ویں کے سالانہ امتحانات اس سیشن میں مارچ میں ہوں گے۔یہ اقدام موجودہ تعلیمی سیشن سے شروع ہونے والے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) میں قومی ایجوکیشن پالیسی 2020 اور یکساں تعلیمی کیلنڈر کو بیک وقت نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔رپورٹ میں ایس ای ڈی کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے مزید بتایاگیاہے کہ ، اس تناظر میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس سال اپریل میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموں و کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی2020 کو لاگو کرنے کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جائے اور اس پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ موجودہ تعلیمی سال کا آغاز جموں وکشمیر کے کالجوں میں UGCیونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے معیارات کے مطابق چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے آغاز کے ساتھ کیا جائے گا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

اسی بارے میں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف
بین اقوامی

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

08 اگست 2022
قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق
تازہ ترین خبریں

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

08 اگست 2022
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

08 اگست 2022
اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی
جموں و کشمیر

اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی

08 اگست 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
جموں و کشمیر

بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو لقمہ اجل بنایا

08 اگست 2022
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

مفت خوری کے عادی ملک کے مستقبل کے ساتھ کھواڑ کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم

08 اگست 2022
پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں و کشمیر

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

08 اگست 2022
قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا
تازہ ترین خبریں

قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا

08 اگست 2022
کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد
تازہ ترین خبریں

پہاڑی سے گرآئے پتھروں کی زد میں آکر دویاتریوں کی موت ایک شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

08 اگست 2022
Next Post
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 20جنوری تک متوقع
تازہ ترین خبریں

امسال سے نیا امتحانی سیشن لاگوکئے جانے کاقوی امکان

02 اگست 2022
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
جموں و کشمیر

راولپورہ سری نگرمیں غیر مقامی چوکیدارکی لاش برآمد

02 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔