ADVERTISEMENT
شہر سرینگر کے وانی یار صفاکدل میں واقع صابر بابا آستان عالیہ میں آگ کی واردات رونماءہوئی جس کے نتیجے میں آستان عالیہ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ صابر بابا آستان عالیہ جو کہ صفاکدل سرینگر میں واقع ہے میں آج صبح آگ کی ایک واردات رونماءہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وانی یار صفاکدل میں مواقع آستان کو آگ کی واردات میں کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ آستان میں موجود قیمتی کتابیں اور دیگر چیزیں بھی تباہ ہوچکی ہیں ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ۔ آگ نمودار ہونے کے فورا بعد پولیس اور جائر اینڈ ایمرجنسی علاقے میںپہنچی جنہوںنے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روکا ۔
ADVERTISEMENT